اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ چار فیصد کے قریب لگایا ہے.یہ شرح کورونا وبا کے دوران حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمو کے اندازے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس کے 3.94 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
National Accounts Committee has finalized GDP growth estimate & GDP growth is estimated at 3.94%.This reflects the success of our govt s economic policies while managing COVID 19 pandemic. Our V-shaped recovery is balanced between 3 major sectors: agriculture, industry & services
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ یہ شرح نمو کورونا پر قابو پاتےہوئےاختیار کی گئی ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔ ہماری “V” (وکٹری)شکل کی معاشی بحالی زراعت، صنعت اورخدمات جیسے3 بڑےشعبوں کے درمیان توازن پر محیط ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود رواں مالی سال جی ڈی پی کا 3.94 فیصد رہنا بہت خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کو حتمی شکل دے دی، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی 3.94 فیصد رہی، کورونا کے باوجود جی ڈی پی گروتھ بہت اچھی ہے۔
The national accounts committee has finalized the GDP growth estimate. Alhamdulillah the GDP growth has come in at 3.94%. This growth in a period in which covid placed a huge challenge to the economy is extremely gratifying & proof of success of @ImranKhanPTI economic policies
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 21, 2021
انہوں نے کہا کہ یہ جی ڈی پی گروتھ عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ قومی اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی گروتھ چار فیصد کے برابر ہے ، یہ ماضی کے مقابلے میں قابل ذکر ریکوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا اور کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس میں ہے۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4٪ کے قریب لگایا ہے, جو شاندار بحالی کی اعلیٰ مثال ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 21, 2021
ماضی کے برعکس، زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس میں ہے۔
انشاءاللہ مستقبل میں معاشی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال فی کس آمدن 2لاکھ 46ہزار414 روپے ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 14.6 فیصد زائد ہے۔