اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، دو رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نوکنڈی تا ماشکیل شاہراہ منصوبے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔ 1300 کلو میٹر نو کنڈی تا ماشکیل دو رویہ شاہراہ کی تعمیر 24 ماہ میں مکمل ہوگی، منصوبے سے 4 ہزار افراد کیلئے روزگار کے بلاواسطہ اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے، شاہراہ کی تکمیل سے تقریباً 880 گاڑیوں کی روزانہ آمدورفت ممکن ہوگی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق منصوبے سے مقامی تجارت بالخصوص کھجور کی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ شاہراہ کے اطراف علاقوں کی ایران کے بارڈر سے رسائی کم وقت میں ممکن ہوگی، اس شاہراہ کے ذریعے ملحقہ علاقوں میں سماجی و معاشی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔