بجٹ میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 509ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

Published On 31 May,2021 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے 900ارب روپے کاترقیاتی بجٹ تجویز کیاگیاہے۔ انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 509ارب 23کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 900ارب روپے کاترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے، توانائی کے شعبے کیلئے 103ارب روپے ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے 265ارب مختص ہوں گے، فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ کے شعبے کو 40ارب روپے ملیں گے۔

دستاویزات کے مطابق سوشل و ریجنل پروگرام کیلئے 302ارب روپے ، صحت کے شعبے کیلئے 28ارب، تعلیم و تربیت کیلئے 5 ارب اور ہائرایجوکیشن کے لیے 37 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویزات کے مطابق انوائرمنٹ کیلئے 15ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ جبکہ چھوٹی سکیموں کو 74 ارب روپے دئیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 54ارب روپے، کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے 34ارب روپے، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 12ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 17 ارب ،صنعت کیلئے 3ارب جبکہ زراعت کیلئے 12ارب روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے ۔
 

Advertisement