ملکی معاشی صورتحال، سابق کپتان شاہد آفریدی کا اطمینان کا اظہار

Published On 31 May,2021 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔ سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی اپڈیٹس، فارن ریزروز سر پلس، جی ڈی پی کا مثبت گروتھ ریٹ اور باقی اعداد و شمار بھی کافی حوصلہ افزا ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔