نسیم شاہ کو آئسولیشن سے ریلیز کر دیا گیا، پی ایس ایل سے باہر ہو گئے

Published On 24 May,2021 09:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر کو پاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے نسیم شاہ اب 26 مئی کو ابو ظہبی روانہ نہیں ہو سکیں گے لٰہذا وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ مچیز کے لیے بنائے گئے کووڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرز فلائٹ کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو 24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دیئے گئے اپنے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی۔

تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کیے گئے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی، پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا جس کے بعد تین رکنی انڈیپینڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ ہمیں فاسٹ باؤلر کو اپنے اہم ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر کوئی فخر محسوس نہیں ہو رہا لیکن اگر ہم اس خلاف ورزی کو نظرانداز کرتے ہیں تو ہم ممکنہ طور پر ایونٹ کو خطرے میں ڈال دیں گے، ہم اس فیصلے کو قبول کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سراہنا چاہتے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے