پی ایس ایل 6: سخت بائیو سیکیورببل کا مرحلہ شروع

Published On 24 May,2021 09:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 کے لئے کراچی اور لاہور میں فرنچائز کھلاڑیوں، آفیشلز اور پی سی بی سٹاف سمیت 300 سے زائد افراد نے پڑاؤ ڈال لیا۔ سخت بائیو سیکیور ببل کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

ابوظہبی میں شیڈول پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئےکراچی اور لاہور میں انتہائی سخت بائیو سیکیور ببل شروع ہوگیا، پی سی بی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن بھی لے گا، کراچی اور لاہور میں ہوٹل پہنچنے کے بعد تمام افراد کی کووڈ19 ٹیسٹنگ بھی کی گئی،جبکہ تمام افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی ہوا۔

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی کمر کی انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل سکس سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ آصف آفریدی کو فرنچائز انتظامیہ نے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

عمر امین اور برینڈن کنگ اسلام آباد یونائٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں، پی ایس ایل سکس کھیلنے تمام افراد 26مئی کی صبح پاکستان سے ابوظہبی روانہ ہونگے، ابوظہبی پہنچنے کے بعد 7 روز کا قرنطینہ میں رہیں گے جبکہ غیر ملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کو ابوظہبی میں ہی جوائن کریں گے۔

پاکستان موجود کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی سے قبل کورونا ویکسیشنیشن بھی کر دی گئی، مجموعی طور پر47 کرکٹرز اور آفیشلز کو سنگل ڈوز ویکسین کینسائینو ویکسین لگائی گئی، پاکستان اور یو اے ای میں قرنطینہ کے دوران پی سی بی نے تمام اراکین کے لئے سوشل میڈیا پالیسی جاری کی ہے جس کے تحت کوئی بھی فرد تصاویر اور ویڈیو پوسٹ نہیں کرسکے گا۔

Advertisement