بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست، نیپرا کل سماعت کرے گا

Published On 01 June,2021 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمی کے حوالے سےنیپرا کل سماعت کرے گا، سی پی پی اے نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کی جانب سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں چوراسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کل سماعت کرے گا- سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 57 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی۔

اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد، کوئلے سے 23.28 فیصد، مقامی گیس سے 12.19 فیصد، درآمدی ایل این جی 24.54 فیصد، ایٹمی ذرائع سے 10.18 فیصد اور فرنس آئل سے ایک اعشاریہ چار ایک فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
 

Advertisement