بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Published On 21 April,2021 02:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر،بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نرخوں میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا 28 اپریل کو سماعت کے بعد بجلی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا، مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 30.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 2.62 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔
 

Advertisement