لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، قدر مزید 450 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 825 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام کی قدر 386 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 20 روپے اور 17.51 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمتیں 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔