خیبر پختونخوا: اراضی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے موبائل وین متعارف کرانے کا فیصلہ

Published On 15 August,2021 08:55 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں زمینوں سے متعلق مسائل اب گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے، محکمہ بورڈ آف ریونیو نے موبائل وین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، منصوبہ ابتدائی طور پر پشاور سے شروع کیا جائیگا۔

خیبر پختونخوا میں زمینوں کے حوالے سے شہریوں کو عرصہ دراز سے درپیش اب گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے، بورڈ آف ریونیو نے جدید سہولیات سے آراستہ موبائل وین تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق موبائل وین کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا، پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اس کو مزید اضلاع سے وسعت دی جائیگی، موبائل وین سے زمینوں کے مسائل موقع پر حل ہوں گے۔

زمینوں کی فرد، انتقالات اور دیگر امور سے متعلق مسائل کے حل میں حکومتی اقدامات کو شہریوں نے بھی سراہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل پر پر توجہ دی جائے۔ موبائل وین کا پراجیکٹ پہلے مرحلے میں پشاور سے شروع کیا جائیگا۔
 

Advertisement