پشاور: (دنیا نیوز) قبائلی ضلع خیبر میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور جمرود پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی اور 24 کلوگرام آئس، 106 کلوگرام کیمیکل برآمد کر لیے، دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض کی ہدایت پر خیبر اور ایس ایچ او جمرود اکبر کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ حدود جمرود علاقہ شاکس دولت ابدال خیل کے حجرے پر ریڈ کی جہاں منشیات بنانے کے فیکٹری سامنے آئی جس سے بڑی مقدار میں آئس اور منشیات میں استعمال ہونے والا خطرناک کیمکل برآمد ہوا جس میں 24 کلوگرام آئس ،106 کلوگرام کیمیکل اور منشیات بنانے والے آلات میکسچر،بالٹی ،ڈیجٹل سکیل وغیرہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔
چھاپہ مار ٹیم نے دو ملزمان، مدثر ولد انعام گل، فرحاد ولد انعام گل کو گرفتار کر لیا جن کو پولیس سٹیشن جمرود منتقل کر دیا گیا ہے۔