کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی گاڑیاں چھیننے والی فیملی کے خلاف بڑی کارروائی، محکمہ اسپورٹس کے ملازم سمیت دو مرد اور ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی 9 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزم شہاب کی والدہ شبو ناز اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں کرائے پر حاصل کرتے تھے اور گاڑیوں کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی تک لایا جاتا تھا اور پھر کسی سنسان جگہ پر ملزمان اسلحہ نکالتے اور کار چھین کر لے جاتے تھے۔
ملزمان چھینی ہوئی گاڑیوں کے رنگین پیپر اسکین کر دیتے تھے، کمپیوٹر سے ایڈٹ کر کے رجسٹریشن نمبر بھی تبدیل کر دیتے تھے، ملزمان کا یہ گروہ اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا اور یہ پہلی مرتبہ قانون کی گرفت میں آیا ہے۔