ڈیرہ مراد جمالی: کسٹم نے 15 کروڑ مالیتی چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 09 August,2021 01:19 pm

ڈیرہ مراد جمالی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں کسٹم نے کاروائی کرتے ہوئے چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک سے برآمد کر لی جس کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

کسٹم ترجمان کے مطابق کارروائی ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ پر گزشتہ رات کی گئی، کارروائی میں 450 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برامد کر لی جس کی قیمت 15 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کسٹم کے مطابق منشیات دس ویلر ٹرک میں بجری کے اڑکی میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی تاہم ٹرک ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
 

Advertisement