مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ضروری شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
قاتلانہ حملے میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔