سندھ رینجرز کی نیو کراچی میں کارروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Published On 08 August,2021 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے نیو کراچی کےایک گودام میں چھاپہ مار کر اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے چھپایا تھا۔ گلشن معمار میں مفتی ندا محمد کو قتل کرنے والا ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا اور مستقبل میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ 7 کلوشنکوف، تین 7 ایم ایم رائفل، تین 8 ایم ایم رائفل، ایک ٹرپل ٹو، چھ 12 بور ریپٹر، 7 تیس بور پستول، تین 9 ایم ایم پستول اور ایک 32 بور پستول سمیت 1600 سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب گلشن معمار میں بیس جولائی کو مفتی ندا محمد کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کرلیا۔ ملزم عمیر نے دوران تفتیش بتایا کہ مفتی ندا محمد نے اسے اور اس کے ساتھی کو نجی اسکول میں بدفعلی کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ پولیس کو شکایت کریں گے۔ ملزموں نے اسی رات مفتی ندا کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی مقدر کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement