ملزموں کے اہلخانہ سے لالچ کیلئے رابطہ ،2 پو لیس اہلکار گر فتار

Published On 08 August,2021 12:02 pm

سیالکوٹ:(روزنامہ دنیا )لالچ کی خاطر منشیات کے ملزموں کے گھر والوں سے رابطہ کرنیوالے 2پولیس اہلکاروں سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ با لمقابل ہسپتال کے قریب دوپولیس اہلکاروں سلمان، محمد اویس اور دو نامعلوم افراد نے ملزموں اسرارخان اور عاشر علی سے چرس اور افیون برآمدکرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ،پیسے ہتھیانے کیلئے ملزموں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا ،دال نہ گلنے پر دونوں کو گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے آئے ۔

پولیس نے ایس آئی ندیم اشرف کی رپورٹ پر پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا اور پولیس آرڈر2002کی دفعہ155cکے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار لیا۔
 

Advertisement