کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کانسٹیبل سلیم کی اپنی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔
تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں پولیس کانسٹیبل سلیم نے اپنی شادی میں دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، فوٹیج میں کانسٹیبل سلیم کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر سختی سے پابندی ہے تاہم فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔