کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی میں 8 سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان کے مطابق کمسن آٹھ سالہ معصوم ثمینہ نامی بچی گھر جارہی تھی، ملزم نے باتوں میں لگا کر بچی کو اپنے ساتھ پی اے ایف قبرستان کے پاس لے گیا، ملزم نے قبرستان کے پاس ایک خالی کوارٹر میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
علاقہ مکین نے بچی کو خالی کواٹر میں لے جاتا دیکھ کر ملزم پر چڑھائی کردی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی کاکہنا ہے کہ ملزم عبدا للہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے