کراچی: لاک ڈاون کے دوران جرائم کے واقعات، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری ہلاک، 25 زخمی

Published On 09 August,2021 01:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لاک ڈاون کے دوران لوٹ مار کے واقعات پیش آئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری ہلاک، 25 زخمی ہوئے۔

شہر میں ناکے بھی اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ناکام ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق 31 جولائی کو زمان ٹاون، شارع فیصل اور نارتھ ناظم تھانے کی حدود میں 3 افراد زخمی ہوئے، یکم اور 2 اگست کو خواجہ اجمیرنگری، زمان ٹاون، سرسید اور گلشان اقبال میں 4 افراد زخمی ہوئے، 3 اور 4 اگست کو مومن آباد، شاہ لطیف، سکھن، تیموریہ اور پاکستان بازار میں 5 افراد زخمی ہوئے، تیموریہ تھانے کی حدود میں 4 اگست کو کیش وین لوٹنے کے دوران 2 افراد کو قتل بھی کیا گیا۔

شہر میں 5 اگست کو کورنگی، پاک کالونی اور ڈیفنس میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ 6 اگست کو شاہ لطیف، کورنگی اور فیڈرل بی صعنتی ایریا میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے، 7 اگست کو منگھوپیر میں 3، تیموریہ میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ 8اگست کو سچل اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
 

Advertisement