اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتاری مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
پولیس نے سخت سکیورٹی میں دونوں ملزمان کو جیل سے بخشی خانہ پہنچایا جہاں سے روبکار کے ذریعے عدالت میں حاضری لگوائی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد دونوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اگست تک کی توسیع کے احکامات جاری کردیے۔ پولیس نے بخشی خانہ سے ہی دونوں کو واپس جیل لے کر روانہ کردیا۔
یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل مکمل ہونے پر لایا گیا تھا اور ڈسٹرکٹ کورٹس سے دونوں کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری بھی مسترد کی جاچکی ہے۔