کراچی پولیس کی کارروائی، زاہد لاڈلا گروپ کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Published On 10 August,2021 12:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 3 جولائی کو زاہد لاڈلا کے حکم پر اپنے ساتھی علی اور صالح کے ہمراہ دبئی چوک کے قریب گولیاں مار کر نصیر نامی شخص کو قتل کیا جبکہ 11 نومبر کو ملزم نے پھول پتی لین میں صدام نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا 3 اگست کو ملزم نے کریم رحمان نامی شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

گرفتار ملزم عبید اللہ کے قبصے سے اسلحہ برآمد کرکے فارنزک کے لیے بھیجوادیا گیا ہے۔

 

Advertisement