ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

Published On 14 August,2021 06:44 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے تھانہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پر جرگہ سے واپسی پر پہلے سے تھانہ گاؤں میں گھات لگائے افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حاجی رحیم جان نامی شخص ، ان کے دو بیٹے، ایک بھتیجا جاں بحق ہو گیا۔ وجہ ذاتی رنجش بتایا جاتی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے، تاحال کوئ گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
 

Advertisement