کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگروں کو گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، دونوں دہشتگردوں نے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگرد اغواء برائے تاوان سمیت متعداد وارداتوں میں ملوث تھے۔
دہشتگرد امیر زادہ عرف مخلص نے 2001 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی ، دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔