لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انوسٹٰی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے لاہور میں کارروائی ای میل پر شہریوں سے فراڈ کرنے والا نائجیرین باشندہ گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے لاہور جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی۔ ملزم ای میل میں اپنے آپ کو خاتون ظاہر کرتا تھا۔ ملزم خاتون بن کر کروڑوں روپے پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کا جھانسہ دیتا تھا۔
پیسے کلئیر کروانے کی مد میں شہریوں سے فراڈ کرتا تھا۔ ایف آئی اے فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان ارشد کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔