کراچی: (دنیا نیوز) چائلڈ پرونوگرافی کی شکایات پر کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم عمران یونس کو 3 سال کی سزا سنا دی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمران یونس کو 45 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، ملزم نے لڑکی کو تصاویر کے ذریعے فیملی کو بلیک میل کیا تھا، لڑکی کو بلیک میل کرنے سے فیملی ذہنی ازیت سے دو چار تھی۔
ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کی ضمانت نہ ہونے میں بھی اہم کردار ادا کیا، متاثرہ لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروا کر پیروی کی۔