ریلوے نے پارسل کارگو سروس 70 فیصد تک پرائیویٹ کر دی، مسافروں کا خدشات کا اظہار

Published On 22 August,2021 08:50 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ریلوے کی جانب سے پارسل کارگو سروس کو 70 فیصد تک پرائیویٹ کر دیا گیا ہے، مسافر کہتے ہیں پرائیویٹ کمپنیاں ریلیف کی بجائے من مانے دام وصول کریں گی۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے پارسل کارگو سروس کو 70 فیصد تک پرائیویٹائز کر دیا گیا، ٹرینوں کی پارسل بوگیوں میں ریلوے کی جانب سے اب 30 فیصد تک سامان بک کر کے لوڈ کیا جا سکے گا، پارسل کارگو سروس پرائیویٹ ہونے سے فیصل آباد سے دوسرے شہروں میں بھیجے جانے والے سامان پر قیمتیں بڑھنے کے خدشے سے مسافر بھی پریشان ہیں۔

ریلوے حکام 30 فیصد تک بکنگ کی گنجائش ہونے پراب کم سامان بک کر رہے ہیں، سٹیشن سپرنٹنڈنٹ کہتے ہیں کہ سرکاری ریٹ پر مقررہ حد تک بکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریلوے کی جانب سے پارسل کارگو پرائیویٹ ہونے کے باعث شہریوں سمیت ریلوے ملازمین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔