انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے گر گیا

Published On 26 August,2021 10:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کے چڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئے، انٹر بینک میں 28 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے گر گیا جس کے بعد 166 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، گذشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر تقریبا ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک روپیہ آٹھ پیسے کے اضافے سے امریکی کرنسی 166 روپے 28 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مئی 2021 سے ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 14 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1540 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم آج ڈالر کی قدر میں کمی پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت رجحان کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

 

Advertisement