لاہور: (ویب ڈیسک) ملکی زر مبادلہ بڑھنے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، ملک کے بہترین دوست چین نے مزید پاکستان ایک ارب ڈالر دیئے تھے اور ورلڈ بینک نے بھی 44 کروڑ ڈالر دیئے تھے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/l3JM37dhpT pic.twitter.com/KGlpnsi2U7
— SBP (@StateBank_Pak) July 9, 2021
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔