درآمدی ادائیگیوں میں اضافہ، ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published On 19 July,2021 04:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) درآمدی ادائیگیوں میں اضافے کے سبب انٹربینک میں ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ملکی درآمدات مسلسل مہنگی ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی طلب میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 54 پیسے اضافے سے 7 ماہ کی بلند ترین سطح 161 روپے 48 پیسہ پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ 70 پیسے اضافے سے 162 روپے میں فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے خام تیل، اجناس اور خام مال کی طلب میں اضافہ ہوا، قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں بھی اضافے کے رجحان ہے۔

Advertisement