مالی سال 2021 میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ، وزارت خزانہ

Published On 27 August,2021 01:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2021 میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 1 فیصد رہا، وزارت خزانہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021 میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 400 ارب ریکارڈ کیا گیا جو کہ سالانہ بنیاد پر اعشاریہ 8 فیصد زیادہ ہے کیونکہ مالی سال 2020 میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 370 ارب روپے رہا تھا۔

دوسری جانب گذشتہ مالی سال ملکی کُل آمدنی 10 فیصد اضافے سے 6 ہزار 900 ارب روپے رہی جبکہ اخراجات 7 فیصد اضافے سے 10 ہزار 300 ارب روپےریکارڈ کیے گئے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو آمدنی میں اضافے کے لئے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ دوسری جانب آمدنی میں اضافے کے لئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر خاص توجہ دینا ہوگی۔
 

Advertisement