لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے لاری اڈا کے قریب خاتون سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ پولیس اس سے قبل ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ننکانہ کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جنہوں نے لاری اڈا کے قریب خاتون سے درست درازی کی ویڈیو بنائی تھی۔ اب سی آئی اے نے ان ملزمان کی مدد سے اس ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے جس نے رکشہ میں سوار خاتون سے دست درازی کی تھی۔
خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے، رنگ گندمی ہے اور قد درمیانہ ہے۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج لاری اڈا میں درج کیا ہوا ہے۔