فی تولہ سونا 250 روپے سستا

Published On 11 September,2021 05:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 787 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 215 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اورقیمتیں بالترتیب 1430 روپے اور 1226 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement