عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Published On 27 October,2021 12:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، طلب کے مقابلے میں ایل این جی کم فراہم کی گئی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر وائس چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کے نرخ بڑھتے ہیں، اگر سسٹم میں سستی بجلی آجائے تو مہنگی بجلی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا اللہ سے امید رکھیں کہ بہتری آئے گی۔ 

Advertisement