حکومت نے سکوک بانڈز فروخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی

Published On 28 October,2021 03:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے سکوک بانڈز فروخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی، ماہرین کے مطابق ایک ارب ڈالر تک کے اسلامک بانڈز فروخت کیے جاسکتے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دنیا نیوز کو بتایا کہ حکومت آئندہ دو ماہ سکوک بانڈز جاری کرنے کا اردہ رکھتی ہے اور سکوک بانڈز کے اجراء سے متعلق تمام تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

مزمل اسلم کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اسلامک بانڈز کی فروخت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق حکومت 50 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک کے سکوک بانڈز جاری کرسکتی ہے۔ یہ رقم حاصل ہونے جہاں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا وہیں ڈالر کے مقابلے روپیہ بھی مستحکم ہوگا۔
 

Advertisement