وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی

Published On 15 November,2021 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی ہے اور اب آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کچھ روز قبل حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔
 

Advertisement