اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا-
حکومت نے پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 2 روپے 6 پیسے سے زیرو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 9 روپے 58 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 9 روپے 2 پیسے فی لٹر عائد تھا-
ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی 9 روپے 62 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 9 روپے 14 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے- لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا اور تیس نومبر تک لاگو رہے گا-
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔