اسلام آباد:(دنیا نیوز)عوام پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ٹیکسز کےبوجھ تلے دبنے لگی اور پٹرول پر ٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں 27روپے24 پیسے کی وصولی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر 31 روپے 26 پیسے فی لٹر ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد ہے جبکہ پٹرول کی قیمت خرید 118 روپے 58 پیسے اور قیمت فروخت 145روپے 82 پیسے مقرر ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت خرید 111 روپے 36 پیسے اور قیمت فروخت 142روپے 62 پیسے فی لٹر ہے، پٹرول پر 3 روپے 91 پیسے فی لٹر ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے جبکہ پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 2 روپے 97 پیسے فی لٹر ہے اورپٹرول پر 4 روپے 40 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پٹرول پر لیوی 13 روپے 62 پیسے،سیلز ٹیکس 2 روپے 34 پیسے فی لٹر وصول کیا جارہا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر 3 روپے 30 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 2 روپے 97 پیسے عائد ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 6 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 13 روپے 14 پیسے،سیلز ٹیکس 9روپے 79 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔