سعودی امداد کے اثرات، امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بحال ہونے لگی

Published On 06 December,2021 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی تین ارب ڈالرز کی امداد کے اثرات پاکستانی روپیہ پر پڑنے لگے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 47.94 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43280.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 40 لاکھ 36 ہزار 919 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement