کراچی کے صارفین کے لیے بری خبر، بجلی 3 روپے 75 پیسےمہنگی کردی گئی

Published On 07 December,2021 10:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ہاتھوں پستی عوام پر حکومت کا ایک اور اوچھا وار، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 3 روپے 75 پیسےبڑھا دیئے گئے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔
 

Advertisement