عوام کو مہنگائی کا زوردار جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی 4.75 روپے مہنگی ہونے کا امکان

Published On 22 November,2021 09:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) سی پی پی اے کی عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ منظوری کی صورت میں عوام کو 60 ارب روپے سے زائد کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

دوسری جانب کراچی شہر کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ،درخواست اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 2 دسمبر کو کرے گا ۔ درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر 51کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ پڑ سکتا ہے۔

 

Advertisement