فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا

Published On 23 December,2021 08:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد 1805 ڈالر ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 125650 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 1 لاکھ سات ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔