ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 31 March,2022 08:18 pm

اسلام آباد:(علیم ملک سے) ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 34 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہوگیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022ء کیلئے ہوگا، ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247 روپے 12 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر تھی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے67 پیسے کا تھا۔
 

Advertisement