عوام کو ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ

Published On 28 February,2022 06:46 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا اور حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 234 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا ہوگیا، گھریلو سلنڈر 2759 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 10613 روپے ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 2 سال میں 160 فیصد تک اضافہ ہوا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement