درجہ اول گھی کے دام بڑھ گئے، فی کلو میں 26 روپے تک کا اضافہ

Published On 17 February,2022 10:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) درجہ اول گھی کے دام بڑھ گئے اور فی کلو میں 26 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سنادی گئی اور درجہ اول گھی کی قیمت 26 روپے فی کلو اضافے کے بعد 418 روپے سے بڑھ کر444 روپے کلو ہوگئی۔

5 کلو کا ڈسپنسر پیک 2090 روپے سے بڑھا کر2220 روپے کا کردیا گیاجبکہ شہریوں کو گزشتہ روز درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمتوں میں20 روپے لٹر کا دھچکا دیا گیا تھا اور آج درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement