کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گیس پریشرنہ ہونے کی وجہ سے علمدار روڈ ہاشمی محلہ شہدا چوک پرخواتین اور بچوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
وادی کوئٹہ میں موسم شدید سرد ہو گیا، شہر میں درجہ حرارت سردی کے موسم میں نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے۔ گیس نہ ہونے کے سبب علمدار روڈ کے علاقہ مکینوں کو شدت مشکلات کا سامنا ہے۔ علمدار روڈ ہاشمی محلہ شہدا چوک پرخواتین اور بچوں کا دھرنا تیسرے روز میں پہنچ گیا مگر مظاہرین کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا۔
سوئی گیس حکام اور حکومتی بے حسی پر علاقہ مکینوں کوانتہائی افسوس ہے۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود خواتین اور بچوں نے رات سڑک پر گزاری۔