پٹرولیم ڈویژن کی اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

Published On 08 April,2022 06:00 pm

اسلام آباد:(علیم ملک سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے سے سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ، پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی، سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری میں اوگرا کے تجویز کردہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ براہ راست عوام کومنتقل کرنے ، پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی طلب اور مالی بوجھ میں اضافے کے باعث بھی آئل امپورٹ بل بڑھ رہا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق تیس جون تک پرائس ڈیفرنشل کلیمز کا فرق 136 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔
تیل کمپنیوں کی تنظیم او سی اے سی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
 

Advertisement