کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عید بازار سج گیا، خواتین نے ملبوسات، جیولری اور سینڈلز کی خریداری شروع کر دی، ڈیزائنرز نے نئے ٹرینڈز متعارف کروا دیئے۔
رمضان کا دوسرہ عشرہ، عید کی تیاری کے لیے خواتین نے کمر کس لی۔ ایسے میں کراچی میں عید ایگزیبیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ایک ہی چھت تلے ملبوسات، جیولری اور سینڈلز سمیت اشیا خواتین کیلئے موجود تھیں۔ ڈیزائنرز نے عید سمر کلیکشن پیش کر دی۔
خواتین کہتی ہیں کہ فیشن میں جدت تو آئی ہے مگر روایت کا دامن نہیں چھوڑا، عید پر مشرقی انداز ہی بھلا لگتا ہے۔ جیولری میں مصری اور ترکش انداز بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔