آدھی رات کے وقت چاند دیکھنے کے اعلان پر لوگ حیران

Published On 13 May,2021 03:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آدھی رات کے وقت چاند دیکھنے کے اعلان پر لوگ حیران ہو گئے، کمیٹی ارکان بتاتے رہے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن کہتے ہیں کہ پاکستان کے مسلمان ایک دن کا اعتکاف اور روزہ قضا رکھیں۔

مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر متوازی اعلان کرتا تو یہ کہتے مذہب کو انتشار کیلئے استعمال کیا، میرے پاس جب تک منصب تھا، شریعت کے تقاضوں کے مطابق دیانت داری سے فرائض نبھائے۔ جب منصب لے لیا گیا تو مطمئن رہا کہ بندے کے پاس ذمہ داری نہ ہو تو مکلف بھی نہیں اور جواب دہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانان پاکستان ایک دن کے روزے کی قضا رکھیں، جن کو اعتکاف سے اٹھنا پڑا وہ ایک دن کے اعتکاف کی قضا روزے کے ساتھ پوری کریں۔
 

Advertisement