ملتان: ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران میں عید گفٹ تقسیم

Published On 13 May,2021 12:57 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں عید پر جیل انتظامیہ نے اسیران میں گفٹس تقسیم کیے اور کھانا دینے کے ساتھ اسیران کی فون پر ان کے عزیزواقارب سے بات بھی کرائی۔

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں اسیران کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی جانب سے صوبائی وزیر نے تین ہزار پانچ سو پنتیس اسیران میں عید گفٹس تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر اسیران کو وقتا فوقتا عزیز اوقارب سے فون پر بات بھی کرائی گئی جس سے اسیران کی عید کی خوشی مزید دوبالا ہو گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ عید گفٹس میں اسیران کو نئے کپڑے، صابن اور جوتوں کیساتھ پندرہ سو روپے فی کس بھی دئیے گئے جبکہ اسیران کی اصلاح کیلئے جیل کی مختلف بیرکوں میں پروجیکٹرز لگا کر قران کی تعلیمات کا بھی آغاز کر دیا ہے جس سے اسیران کی اصلاح میں کافی حدتک مدد ملے گی۔

عید پر ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ایک سو سنتیس اسیران کو بھی رہا کیا گیا جبکہ دو سو سترہ اسیران کی سزائیں بھی کم کی گئیں۔
 

Advertisement