کرکٹرز کی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد، کورونا ایس او پیز پر عمل کرنیکی ہدایت

Published On 13 May,2021 07:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان شہری عید الفطر آج منا رہے ہیں، کرکٹ کی مشہور شخصیات نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

پاکستان کے مشہور کرکٹر وہاب ریاض، عماد وسیم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنے چاہنے والوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ عید کا دن رمضان المبارک کے بعد آتا ہے، یہ دن تین روز تک منایا جاتا ہے، مختلف مسلم ممالک میں ان تین روز کے دوران چھٹیاں ہوتی ہیں۔

مشہور شخصیات کے ٹویٹس دیکھیے:
 

Advertisement